اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لبنان میں واقع بقاع کے قریب ایک چیک پوسٹ میں کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کم از کم تین افراد جاں بجق ہوگۓ ہیں۔ لبنان کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حزب اللہ لبنان سے ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اس سے قبل ایک بیان جاری کر کے تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے فوج کے خلاف کی جانے والی کارروائيوں کی مذمت کی تھی اور اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لۓ فوج کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲